زرمبادلہ کے ذخائر میں 61ملین ڈالر اضافہ کے بعد 9.84ارب ڈالر ہوگئے،سٹیٹ بینک

101
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر میں 61ملین ڈالر اضافے کے بعد 9.84ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 جولائی 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.53ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.31ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 61ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

رواں ہفتے کے دوران، اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے ۔یہ رقوم 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لئے ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوں گی۔