زرمبادلہ کے ذخائر میں 94 ملین ڈالر سے زائد کااضافہ

91
سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 94.7 ملین ڈالرکااضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ ملکی زر مبادلہ کے ذخیرہ سے متعلق شماریاتی رپورٹ کے مطابق 17 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 19.047 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 18.952 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 12.121 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 6.925 ارب ڈالر رہا۔