زرمبادلہ کے ذخائر 107 ملین ڈالر اضافے کے بعد 9.37ارب ڈالر ہوگئے،سٹیٹ بینک

90

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 107 ملین ڈالر اضافے کے بعد 9.37ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9جون 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.01ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.35ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 107ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔