زرمبادلہ کے ذخائر 116 ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.04 ارب ڈالر ہوگئے

97
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 116 ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.04 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 25 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.15 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.89 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 116 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔