زرمبادلہ کے ذخائر 12.10ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

174
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 12.10ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم دسمبر 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.02ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.08ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 237ملین ڈالر کمی ہوئی ۔