اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 12.53ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 نومبر 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.39ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.13ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 115ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔