زرمبادلہ کے ذخائر 13ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.60ارب ڈالرہوگئے

129
سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 13ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.60ارب ڈالرہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 6 دسمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر12.05 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.55ارب ڈالرہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 13ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔