اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 21 اکتوبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.43ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.72ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔
گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں157 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔26 اکتوبر کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے سٹیٹ بینک کو 1.5ارب ڈالر موصول ہوئے ،وہ رواں ہفتے 28 اکتوبر کے ذخائر میں شامل ہوں گے۔