اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 13.38ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11 اگست 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.05ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.32ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔