زرمبادلہ کے ذخائر 131ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.07ارب ڈالرہوگئے

136

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 131ملین ڈالر اضافہ کے بعد 16.07ارب ڈالرہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 22 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.42ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.65ارب ڈالرہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 131ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔