زرمبادلہ کے ذخائر 14.47ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک

225
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 14.47ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.79ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.67 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔2-ستمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران،

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1,166 ملین امریکی ڈالر موصول ہوئے۔ بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کے حساب کتاب کے بعد، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1,103 ملین امریکی ڈالر بڑھ کر 8,799.9 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔