زرمبادلہ کے ذخائر 17 ملین ڈالرکے اضافہ سے 13.151 ارب ڈالرہوگئے

82
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 17 ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد 13.151 ارب ڈالرہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.912 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 5.238 ارب ڈالرہوگیاہے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔