زرمبادلہ کے ذخائر 18ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.01ارب ڈالرہوگئے

103
ڈالرکازرمبادلہ

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.01 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 18 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.04 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.97 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔