زرمبادلہ کے ذخائر 19ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

109

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.04 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.33 ارب ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔