- Advertisement -
اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 12.206 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 8 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 12.206 ارب ڈالر ہوگئے۔
اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.040 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.165 ارب ڈالر ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419984
- Advertisement -