زرمبادلہ کے ذخائر 24ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.87ارب ڈالرہوگئے

111
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.87ارب ڈالرہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 20 ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.53 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.34 ارب ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔