اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 300 ملین ڈالر اضافے کے بعد 9.34 ارب ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.06 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.27 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 300 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔