زرمبادلہ کے ذخائر 33 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.73 ارب ڈالر ہوگئے

179

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 33 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.73 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 30 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.43 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.30 ارب ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔