زرمبادلہ کے ذخائر 367 ملین ڈالر کمی کے بعد 15.43 ارب ڈالر ہوگئے

133

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 367 ملین ڈالر کمی کے بعد 15.43 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 18 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10.20 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.23 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 367 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔