اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 54 ملین ڈالر کمی کے بعد 13.02 ارب ڈالرہوگئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق یکم مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7.89 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.12ارب ڈالرہوگئے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 54 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔