زرمبادلہ کے ذخائر 63 ملین ڈالر کمی کے بعد 13.03 ارب ڈالر ہوگئے

124
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 63 ملین ڈالر کمی کے بعد 13.03 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 23 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7.94 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.08ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 63 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔