زرمبادلہ کے ذخائر 66 ملین ڈالر اضافے کے بعد 8.70 ارب ڈالر ہوگئے

62
State Bank

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 66 ملین ڈالر اضافے کے بعد8.72ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 17فروری 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.25 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.46 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 66 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔