- Advertisement -
اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 71ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.61 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 9 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10.40 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.21 ارب ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 71ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ علاوہ ازیں 13 مئی 2025ء کو پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت
- Advertisement -
760 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1,023 ملین امریکی ڈالر ) کی دوسری قسط موصول ہوئی۔ یہ رقم 16 مئی 2025ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597507
- Advertisement -