اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر24.018 ارب ڈالرہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق 31 دسمبر2021 کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 24.018 ارب ڈالرہوگیا، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17.686 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.332 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 169 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔