زرمبادلہ کے ذخائر258 ملین ڈالر اضافہ کے بعد 10.44 ارب ڈالر ہو گئے

100
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر258 ملین ڈالر اضافہ کے بعد 10.44 ارب ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 13 جنوری 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.60 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.84 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں 258 ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔