اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر59ملین ڈالر کمی کے بعد 16.55ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 30 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 10.49 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.05 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 59 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔