زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈر سال کے آغازسےلے کر اب تک 2.067 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈر سال کے آغازسےلے کر اب تک 2.067 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق موجودہ کیلنڈر سال کے آغازپر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 12.673 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.233 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈر سال کے آغازسےلے کر اب تک 2.067 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق موجودہ کیلنڈر سال کے آغازپر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 12.673 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.233 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4.440 ارب ڈالر تھا۔ 30 اگست کو ختم ہونے والےہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کامجموعی حجم 14.740 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر کاحجم 9.437 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 5.303 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ۔

جاری کیلنڈر سال کے آغازسے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1.203 ارب ڈالر اور بینکوں کےپاس زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں 863 ملین ڈالر کااضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طورپر 743 ملین ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ مالی سال کے آغازپر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھاجس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔