اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 2.080 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کےمطابق یکم جولائی سے لے کر 22نومبر تک کی مدت میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور 2.080ارب ڈالر جبکہ جاری کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک 3.403 ارب ڈالر کااضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 کے اختتام پر زرمبادلہ کےملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر تھا۔ 22 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کی مجموعی ملکی ذخائر کا حجم 16.076 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.419 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.658 ارب ڈالر تھا۔ جاری مالی
سا ل کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.029 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 51 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں آیا۔
جنوری سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.185 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 218 ملین ڈالر کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔