اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں رواں مالی سال کے آغازسے اب تک مجموعی طورپر 1.665 ارب ڈالراضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 13.99 ارب ڈالر ریکارڈکئے گئے تھے جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 9.39 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.60 ارب ڈالر تھا۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15.66 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کےپاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10.57 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.09 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو 1.72 ماہ کی درآمدات کے لئے کافی ہے۔
رواں مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.183 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 483 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔