اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زری پالیسی کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کےلئے ادارے کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منگل 4 اپریل 2023کو سٹیٹ بینک کراچی میں منعقد ہوگا، بعد ازاں بینک اسی روزپریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا۔