- Advertisement -
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 16,015.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 14 مارچ 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 16,015.8 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کا حجم 11,146.8 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 4,869.0 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، اس زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 16,015.8 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ 14 مارچ 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 49 ملین ڈالر اضافے سے 11,146.8 ملین ڈالر تک بڑھ گئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574757
- Advertisement -