زلزلہ کا مرکز جھلم اور میرپور تھا‘چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل

119

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز جھلم اور میرپور تھا،زیادہ نقصان میر پور کے مقامی علاقے جاتلاں میں ہوا ہے جو میر پور سے15کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ابتدائی کارروائی جھلم اور میرپور میں جاری ہے، ھماری لوکل کمیونٹی امداد کے لئے پحھنچ چکی ہیں،بہت جلد اس سانحہ پر قابو پا لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک 50لوگوں کے زخمی ہونے اور ایک بچی کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔