اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی)امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے۔ بدھ کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلمی خلیل زاد نے 28 اور 29 اکتوبر کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔اسلام آ باد میں قیام کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،چیف آ ف آ …
زلمے خلیل زاد پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی)امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے۔ بدھ کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلمی خلیل زاد نے 28 اور 29 اکتوبر کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔اسلام آ باد میں قیام کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،چیف آ ف آ رمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر حکومتی حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بات چیت کے دوران افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال اور تشدد میں کمی کی اہمیت سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔زلمے خلیل زاد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قیام امن سے خطے میں اقتصادی خوشحالی آ ئے گی اور سلامتی قائم ہوگی۔








