ہرارے۔ 14 اپریل (اے پی پی)زمبابوین بلے باز سین ولیمز نے متحدہ عرب امارات کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ اتوار کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں ولیمز نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، وہ 109 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔