زمبابوے اور آئرلینڈکی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (جمعہ کو) کھیلا جائے گا

258

ہرارے۔13فروری (اے پی پی):زمبابوے اور آئرلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل (جمعہ کو) ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔واحد ٹیسٹ میچ آئرلینڈ کی ٹیم نے 63 رنز سے جیت لیا تھا۔

آئرلینڈ کی ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان زمبابوے کی ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جا چکا ہے جو مہمان آئرلینڈ کی ٹیم نے جیت لیا تھا۔ زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل جمعہ کو پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کی ٹیم کو کریگ ارون لیڈ کریں گے۔ مہمان آئرلینڈ کی ٹیم کی قیادت پال سٹرلنگ کریں گے۔تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 16 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 22 فروری کو پہلے میچ سے ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔