زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

119

ہرارے۔17جنوری (اے پی پی):زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل (بدھ کو) ہرارے سپورٹس کلب،ہرارے میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں آئرش ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی ۔

میزبان ٹیم نے آئرش ٹیم کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں سےشکست دی تھی، تاہم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آئرش ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ،تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان زمبابوے نے آئرلینڈ کو 4 سے نہ صرف شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-2 سے جیت لی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان زمبابوے کو مایہ ناز بلے باز کریگ ارون لیڈ کررہے ہیں ۔

آئرلینڈ ٹیم اینڈریو بالبرینی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 جنوری کو جبکہ تیسرا اور آخری میں 23 جنوری کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔