زمبابوے اور بھارت کی ٹیمیں پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 6 جولائی کو پنجہ آزمائی کریں گی

207

ہرارے۔4جولائی (اے پی پی):زمبابوے اور بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کر ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا، بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ زمبابوے اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 6 جولائی کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا،

بھارتی ٹیم کو شبمن گل لیڈ کریں گے جبکہ زمبابوے کی ٹیم کو سکندر رضا لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 جولائی ،تیسرا 10 جولائی،چوتھا 13 جولائی اور پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے پانچوں ٹی ٹونٹی میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے۔