بلاوائیو۔27جون (اے پی پی):زمبابوے اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (ہفتہ سے )کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیومیں شروع ہوگا۔جنوبی افریقا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ زمبابوے اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 28 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ،
یہ میچ 28جون سے 2 جولائی تک کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیومیں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز میں میزبان زمبابوےکی کرکٹ ٹیم کو کریگ ارون لیڈ کریں گے جبکہ مہمان جنوبی افریقن ٹیم کو کیشو مہاراج لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 10 جولائی تک کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیومیں ہی کھیلا جائے گا ۔