زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو کھیلا جائیگا

114

ہرارے ۔11 نومبر (اے پی پی) زمبابوے، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز 14 نومبر سے شروع ہوگی۔ سیریز میں میزبان ٹیم زمبابوے کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو زمبابوے اور سری لنکا کے مابین ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔