زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

122

ہرارے۔27نومبر (اے پی پی):زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل (جمعرات کو ) کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان زمبابوے کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 80 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے زمبابوے کو نہ صرف 10 وکٹوں سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

میزبان سکواڈ کی قیادت ارون کریگ جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کی سربراہی محمد رضوان کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا و آخری میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے ایک ہی مقام کو ئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے ۔

پاکستان کے خلاف زمبابوے کے 15 رکنی ون ڈے سکواڈ میں کریگ ایروائن (کپتان)، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تشنگا موسیکیوا، بلیسنگ مزارابانی، سیچراران، رچرڈان، سیکران اور ڈیوٹی ولیمز شامل ہیں

۔ون ڈے سیریزکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی اسی مقام پر کھیلی جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کا پہلا میچ یکم دسمبر ،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے۔