زمبابوے اور یو اے ای کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ (آج)کھیلا جائے گا

95
zimbawe
zimbawe

ہرارے ۔ 9 اپریل (اے پی پی) زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (آج) بدھ سے ہو گا۔ زمبابوے نے ابتدائی طور پر افغانستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کرنی تھی تاہم میچز کی نشریات کے حوالے سے اختلافات کی وجہ سے سیریز کو منسوخ کر دیا گیا تھا جس کے بعد زمبابوین بورڈ نے یو اے ای کے خلاف سیریز طے کر لی تھی۔ زمبابوے اور یو اے ای کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔