33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںزمبابوے اے نے پاکستان اے کو تیسرے ون ڈے میں 105 رنز...

زمبابوے اے نے پاکستان اے کو تیسرے ون ڈے میں 105 رنز سے ہرا دیا،

- Advertisement -

ہرارے ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) زمبابوے اے ٹیم نے پاکستان اے کو تیسرے غیرسرکاری ون ڈے میچ میں 105 رنز سے ہرا دیا، پاکستان اے کو پانچ میچوں کی سیریز میں تاحال 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کپتان صعیب مقصود کی 56 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے، ٹیریسائی ماساکنڈا 99 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، میلکم والر 72 اور سکندررضا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=22424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں