زمبابوے میں سونے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 40 کان کن پھنس گئے

88

ہرارے ۔29نومبر (اے پی پی):زمبابوے میں سونے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 40 کان کن پھنس گئے جن کو نکالنے کی کی کوششیں جاری ہیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئےزمبابوے کی کان کنوں سے متعلق فیڈریشن کے سربراہ ویلنگٹن تاکاواراشا نے بتایا کہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 70 کلو میٹر دور بن دورا نامی قصبے میں سونے کی ایک متروک کان زمین بوس ہونے سے اس میں موجود تقریباً 40 کے قریب افراد کان کے اندر پھنس گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امدادی کاروائی میں 6 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جنہوں نے بتایا کہ اندر مزید 40 افراد موجود ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہہ اس کان کو کوئی دس برس پہلے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم چند کان کن وہاں بچ جانے والے سونے کی تلاش میں کان کنی کرتے رہتے تھے۔واضح رہے کہ زمبابوےمیں تقریباً 63 فی صدر چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے مزدوروں اور کاریگروں کی روزی کا انحصار سونے کی کان کنی پر ہے اس لیے چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے اکثر کان کن غیر قانونی طور پر کام کرتے ہیں تاکہ غیر ملکی کرنسی حاصل کر سکیں کیونکہ حکومت کو سونا بیچنے سے انہیں صرف 55 فیصد غیر ملکی کرنسی ملتی ہےجب کہ باقی 45 فیصد ادائیگی زمبابوے کی کرنسی میں کی جاتی ہے جو کہ بہت ہی کمزور ہے۔