زمبابوے نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

222
Zimbabwe defeated Bangladesh

ڈھاکہ۔12مئی (اے پی پی):زمبابوے نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سکندر رضا نے ناقابل شکست 72 اور برائن بینٹ نے 70 رنز بنائے ، گزشتہ روز شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ، محمود اللہ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے ،

زمبابوے کی طرف سے بلیسنگ مزرابانی اور برائن بینٹ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، کپتان سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ڈیبیو میچ کھیلنے والے برائن بینٹ نے 70 رنز بنائے ، انہیں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مرد میدان قرار دیا گیا ، پانچ میچوں کی سیریز 1-4 سے میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے نام رہی۔