زمبابوے کا افغانستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے الگ الگ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان، بین کیورن قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل

180
Zimbabwe vs Afghanistan
Zimbabwe vs Afghanistan

ہرارے۔10دسمبر (اے پی پی):زمبابوے نے افغانستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹ کے لئے الگ الگ سکواڈ کا اعلان کردیا۔بین کرن کو افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز بین کیورن کو ون ڈے سیریز اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نیومین نیاموری کو 11 دسمبر سے افغانستان کے خلاف شروع ہونے والی ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے زمبابوے کےسکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔28 سالہ بین کیورن انگلینڈ میں پیدا ہونے والے انگلینڈ کے بین الاقوامی کھلاڑی ثام کیورن اور ٹام کیورن کے درمیانی بھائی اور زمبابوے کے سابق انٹرنیشنل اور کوچ کیون کرن کے بیٹے ہیں۔

بین کیورن نے زمبابوے میں کرکٹ کھیلنے کے لیے جانے سے پہلے 2022 تک نارتھمپٹن ​​شائر کی نمائندگی بھی کی ہے۔بین کیورن رواں سیزن میں لسٹ اے کے مقابلے اور فرسٹ کلاس لوگن کپ مقابلے دونوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، اور حال ہی میں انہوں نے خود کو زمبابوے کے انتخاب کے لیے دستیاب کرایا تھا۔ 18 سالہ فاسٹ بائولر نیومین نیاموری 2024 مردوں کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر تھے۔ زمبابوے کی افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تین ون ڈے سیریز کے میچز بالترتیب 17، 19 اور 21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔ تمام وائٹ بال میچ ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 26 دسمبر سے بلاوایو میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی۔افغانستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زمبابوے کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں سکندر رضا (کپتان)، فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، تکودزواناشے کایتانو، ویسلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا، تشنگا موسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگروا اور نیومین نیاموری شامل ہیں۔

زمبابوے کے ون ڈے سکواڈ میں کریگ ایروائن (کپتان)، برائن بینیٹ، بین کرن، جویلورڈ گومبی، ٹریور گوانڈو، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا، تاشینگا میوسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراکانوریا، ویگن مائرز، نیور نگاراوچی، نیوٹنڈا ماپوسا اور شان ولیمز شامل ہیں۔