زمینداروں کودرپیش مسائل کا ادراک ہے،حب ڈیم سے پانی فراہمی کا اہم ذریعہ ایریگیشن کینال ہے ،ایکسئین

97

کوئٹہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):ایکسئین ایریگیشن کینال حب عبدالجبارزہری نے کہا ہے کہ زمینداروں کودرپیش مسائل کا ہمیں ادراک ہے، زرعی صنعتی اورشہری ضروریات کیلئے حب ڈیم سے پانی فراہمی کا اہم ذریعہ ایریگیشن کینال ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جام گروپ ساکران ٹیم کے زمینداروں و بلدیاتی نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ساکران وڈیرہ غلام نبی محمد حسنی، جنرل کونسلر ساکران صدام حسین محمد حسنی، وڈیرہ چاکر خان سیاپاد اور وڈیرہ رسول بخش واھورہ نے ساکران کے زمینداروں کو پانی کی عدم فراہمی اور قیمتی فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے مسائل سے ایریگیشن افسران کو آگاہ کیا۔صوبائی وزیرزراعت وصنعت حرفت میرعلی حسن زہری نے ترجیحی بنیادوں پر آئندہ مالی سال 2025/26 کے پروپوزاسکیمات میں شامل کیا ہے ۔

ایکسئن ایریگیشن نے وفاقی وزیر تجارت نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی صاحب کے فنڈز سے جاری بچاؤ بند منصوبوں کا معائنہ اہم احکامات متعلقہ سب انجینئرز کو جاری کیں ایکسین ایریگیشن حب عبدالجبار زہری، انجینئر میر محمد اور انجینئر آصف نے جام گروپ کے سینئر ضلعی رہنما عبدالمالک موندرہ کے ہمراہ گوٹھ چاکر خان سیاپاد سمیت ساکران کے مختلف زرعی علاقوں کا دورہ بھی کیا۔جہاں انہوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی کے فنڈز سے دیے گئے بچاؤ بند اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران گوٹھ غلام محمد، گوٹھ ایوب موندرہ اور گوٹھ ھیشو خان میں جاری بچاؤ بند کے کاموں کا بھی معائنہ کیا گیا، تاکہ ان منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے اور حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ اس موقع پر گوٹھ چاکر خان سیاپاد کے بچاؤ بند کا کام، جو کچھ عرصے سے رکا ہوا تھا، دوبارہ شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ایریگیشن افسر نے زمینداروں کو پانی کی فوری فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پائپ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات بھی صادر کیے۔