مظفرگڑھ۔ 01 اپریل (اے پی پی):زمین کے تنازعہ پر بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔پولیس زرائع کے مطابق مظفرگرھ کی تحصیل علی پور میں ملتان روڈ پر بستی خاکوانی میں کاشف ولد غلام عباس نامی بیٹے نے اراضی کے تنازعہ پر اپنے باپ غلام عباس کو اور خود کو گولی مار دی،والد غلام عباس سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا،کاشف ولد غلام عباس نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا،پولیس کے مطابق باپ بیٹے میں زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع واردات پر متضاد اطلاعات علم میں آئیں،کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ بیٹے نے باپ کو گولی مار کر خود کو گولی مار کر زخمی کیا ہے،جبکہ کچھ دیگر لوگوں کا کہنا تھا کہ باپ نے بیٹے کو گولی مار کر خودکشی کی ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں،اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
ریسکیو 1122 ٹیم نے زخمی بیٹے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا ہے،پولیس کے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم کے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر لینے کے بعد ریسکیو ٹیم نے لاش کو قانونی کارروائی کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577733