زندگی کے ہر شعبے میں ہمارا طرز عمل ماحول کو محفوظ بنانے کے ا±صولوں کے مطابق ہونا چاہیئے‘ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

106

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ صاف اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے خصوصاًفضائی آلودگی کی روک تھام کے سلسلے میں پاک بحریہ نے عزم کا اظہار کیاہے، زندگی کے ہر شعبے میں ہمارا طرز عمل ماحول کو محفوظ بنانے کے ا±صولوں کے مطابق ہونا چاہئیے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ اس نیک مقصد کے حصول میں اپنا واجب کردار ادا کرتی رہے گی۔پاک بحریہ کے سربراہ نے ماحول کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ صاف فضا کی افادیت کو ا±جاگر کرنے اور ماحول کی حفاظت و بقا کی آگہی کے لئے پاک بحریہ نے ماحول کا عالمی دن نہایت جوش و خروش سے منایا۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام(UNEP) کے تحت ہر سال 5 جون کو دنیا بھر میں ماحول کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔