29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیزندہ دل اور بہادر پاکستانی ملک کو عظےم سے عظےم تر مملکت...

زندہ دل اور بہادر پاکستانی ملک کو عظےم سے عظےم تر مملکت بنانے کی بھر پور صلاحےت رکھتے ہےں، مئےر اسلام آباد

- Advertisement -

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے کے زےر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر 13اور 14 اگست کی درمےانی شب آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
زندہ دل اور بہادر پاکستانی ملک کو عظےم سے عظےم تر مملکت بنانے کی بھر پور صلاحےت رکھتے ہےں، مئےر اسلام آباد

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے زےر اہتمام ملک کے 70وےںیوم آزادی کے موقع پر 13اور 14 اگست کی درمےانی شب رات 12 بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ یہ آتش بازی راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع پریڈ گراﺅنڈ (شکر پڑیاں) پر کی گئی۔ آتش بازی دیکھنے کےلئے جڑواں شہروں کے علاوہ گردونواح سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد پریڈ گراﺅنڈ موجود تھی۔ میئر اسلام آباد و چےئرمےن سی ڈی اے شےخ انصر عزےز اس تقرےب کے مہمان خصوصی تھے۔ اےم سی آئی کے ڈپٹی میئرز سےد ذےشان نقوی، رفعت جاوےد اور اعظم خان کے علاوہ اسلام آباد کی تمام ےونےن کونسلوں سے منتخب بلدےاتی نمائندے اور اےن سی آئی اور سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ےوم آزادی کے حوالے سے کی جانے والی آتش بازی 30منٹ تک جاری رہی اور دلفرےب رنگوں سے آسمان جگمگا اٹھا جس کو حا ضرےن کی بڑی تعداد نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر آتش بازی کا نظارہ کرنے والوں کے رش کے باعث لوگوں نے گاڑیوں سے نکل کر اس مظاہرے کو دیکھا۔ پریڈ گراﺅنڈ میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور وطن عزےز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پےش کرنے والوں کی قربانےوں کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر اسلام آباد و چےئرمےن سی ڈی اے شےخ انصر عزےز نے سانحہ کوئٹہ پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ پاک اس سانحہ مےں شہےد ہونے والوں کے درجات کو بلند اور لواحقےن کو صبر جمےل عطاءفرمائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66166

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں