اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں،گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور خطاب میرے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ یہ تمام عظیم خاندان جن کے پیارے ہمارے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے قربان ہو گئے، پوری قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے جی ایچ کیو کے اپنے خطاب میں واضح کیا ہے کہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ملک پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنانا ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے اتحادی حکومت نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی )کی صورت میں معاشی بحالی کے منصوبے کی بنیاد رکھ دی ہے